تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

4ارب ڈالرز لوٹنے والی خاتون ڈاکٹر ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

, ,

واشنگٹن: کرپٹو کرنسی کے نام پر لوگوں کو 8 کھرب 18 ارب روپے سے زائد کا چونا لگانے والی بلغارین خاتون ڈاکٹر کو امریکی خفیہ ایجنسی نے دس مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو کوئن کہلانے والی بلغاریہ کی خاتون ڈاکٹر روز اگوانا نے بٹ کوائن مارکیٹ میں آنے کے بعد خود کی کرپٹو کرنسی ’ون کوائن‘ کے نام سے متعارف کرائی اور لوگوں کو ون کوائن میں سرمایہ کرنے کا مشورہ دیا۔کرپٹو کوئن نے ون کوائن سے متعلق کہا تھا کہ اس کرنسی میں سرمایہ کرنے والے لوگ مستقبل بہت زیادہ منافع کمائے گئے، جس پر دنیا بھر سے لوگوں نے ون کوائن میں پیسے لگانا شروع کردئیے۔بلغارین ڈاکٹر اگوانا تمام لوگوں کے پیسے لیکر جو 4 ارب ڈالرز سے زائد (8 کھرب 18 ارب 32 کروڑ سے زائد) قرار ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اگوانا 2017 میں بلغاریہ سے جہاز کے ذریعے یونان گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہے اور اب امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے ڈاکٹر اگوانا کو دس سب زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جو مفرور ہیں۔ایف بی آئی نے کرپٹو کوئن ڈاکٹر اگوانا سے متعلق اطلاع دینے والے کو 1 لاکھ ڈالرز انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply