کمبوڈیا کے وزیراعظم کورونا میں مبتلا،ہن سین نے جی ٹوئنٹی میٹنگز منسوخ کردیں

, ,

نوم پنہ : آسیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کے بعد کمبوڈیا کے وزیراعظم کورونا میں مبتلا ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کمبوڈین وزیراعظم ہن سین نے جی ٹوئنٹی میٹنگز منسوخ کردیں۔کمبوڈیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے انڈونیشیا آمد پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔کمبوڈیا کے وزیراعظم نے گزشتہ 3 دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت کئی عالمی رہنماﺅں سے ملاقات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا منگل کو کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔آسیان سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی تھی۔

Leave a Reply