کراچی ٹیسٹ پہلا روز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 309 رنز بنا لیے، 6 کھلاڑی آﺅٹ

, ,

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لاتھم کو 71 رنز پر آو¿ٹ کیا جب کہ دوسری وکٹ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے کی لی،کونوے 122 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، کین ولیمسن کو نسیم شاہ نے 36 رنز پر آﺅٹ کیا، ر ہینری نکلز 26 رنزبناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائسویل صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ وکٹ پر ٹام بلنڈل اور سودھی بالترتیب 30 اور 11 رنز بنا کر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply