پیاقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلا ﺅپر اظہارتشویش

, ,

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں متعدی امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلا ﺅپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں متعدد سیلاب زدہ اضلا ع میں متعدی امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا بڑھتا ہوا پھیلا باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں صحت کے تقریبا 1ہزار500 مراکز کو بھی نقصان پہنچایا ہے،جن میں 300 سے زیادہ ریفریجریٹرز اور سولر پاورسسٹم شامل ہیں، جس سے ویکسین کو لڈ چینز متا ثر ہوئی ہیں۔تخمینوں کا عمل جاری ہے، لیکن ایک اندازے کے مطابق تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 79 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تقریبا 6 لاکھ افراد امدادی کیمپس میں ر ہا ئش پزیر ہیں، اور پاکستان بھر میں 7ہزار سے زائد اسکولوں کو عارضی ریلیف کیمپس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائدمکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مبینہ طور پر 25 ہزار سے زیادہ اسکولوں اور13ہزار کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے بنیاد پر امداد دینے والے شراکت داروں نے اپنے ردعمل میں تیزی جاری رکھی ہوئی ہے، اور سیلاب سے متاثر ہونے والےمختلف علاقوں میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے۔

Leave a Reply