پشتونخواوطن کو میدان جنگ بنایا گیا تو کچھ بھی محفوظ نہیں رہے گا‘ محسن داوڑ

, ,

کوئٹہ :نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے گزشتہ روزضلع ھرنائی کے خوست جاکر 14اگست کو ہونے والی دہشت گردی اورفورسز کی فائرنگ سے نوجوان سیاسی کارکن شہید خالق داد بابر کی فاتحہ خوانی کی،شہید کے قبر پر گل پاشی کرکے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔اور خوست دھرنا میں شرکت کرکے جمہوری احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے عوام اور دھرنا کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کی اور اس سلسلے میں حکومت اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات میں مطالبات کی حل کے حوالے سے فی الفور حکومتی احکامات جاری کرنے کو لازمی قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے دھرنا کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہید خالق داد بابر کو خراج عقیدت اور عوام، سیاسی کارکنوں، دھرنا کمیٹی کو مثالی جمہوری مزاحمتی تحریک چلانے آور عوام کی غم و غصہ اور شعور و بیداری م کی درست رہنمائی و قیادت کرکے اسے منظم جمہوری مزاحمتی تحریک میں بدلنے پر دادوتحسین پیش کی۔اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ عوام پر اعتماد اور ان کی جمہوری سیاسی مزاحمت ھی اصل طاقت اور ہتھیار ہے جس کے ذریعے ریاستی جبر اور ریاستی دہشت گردی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہیں اور اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خالقداد بابر کو کی شہادت اور دیگر نوجوانوں کو زخمی کرنے اور عوام کے گھروں پر فائرنگ کرنے کا واقعہ دہشت گردی اور کول مائینز پر بینک اکاونٹس، موبائل فون کے ذریعے زبردستی رقم وصولی ریاستی بھتہ خوری کے سوا کچھ نہیں۔اور یہی دہشت گردی پورے پشتونخوا وطن پر مسلط ھے جس کے خلاف سوات، باجوڑ، وزیرستان سے لیکر ھرنائی تک عوام کی جمہوری مزاحمت جاری ہے اور اس میں فتح عوام اور جمہوری سیاسی قوتوں کی ھوگی۔انہوں نے کہا کہ استعماری و آمرانہ قوتوں کا اقتصاد جنگ اور دہشت گردی ہے اور اس کیلئے پشتونخوا وطن کو ایک بار پھر میدان جنگ بنایا جارہاہے جس کے شعلوں اور تباہی سے ملک اور خطہ بھی محفوظ نہیں رہ سکتا لہذا وقت و حالات کا تقاضا اور ہمارے عوام کا قومی مطالبہ یہ ہے کہ پشتونخوا وطن کی جمہوری، ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاسی پارٹیاں درست صف بندی کرکے متحدہ قومی، جمہوری محاذ تشکیل دے۔

Leave a Reply