پاکستانیوں کے خیال میں رشوت لیے بغیر کسی بھی کام میں کامیابی ممکن نہیں، گیلپ سروے

, ,

اسلام آباد: گےلپ گےلانی پاکستان کے اےک حالےہ سروے کے مطابق 66 فےصد پاکستانےوں کا خےال ہے کہ رشوت لےے بغےر کسی بھی کاروبار کا کامےاب ہونا ممکن نہےں ہے ۔ سروے مےں پاکستان بھر سے شمارےاتی طور پر منتخب خواتےن و حضرات سے ےہ سوال پوچھا گےا تھا کہ ” برائے مہربانی بتائےں کہ آپ کے خےال مےں کےا کسی کاروباری شخص کے لےے رشوت لےے بغےر کامےاب ہونا ممکن ہے “ ؟ ۔ اس سوال کے جواب مےں 66 فےصد جوابدہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لےے رشوت لےے بغےر کامےاب ہونا ممکن نہےں ہے ۔ 13 فےصد جوابدہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لےے رشوت لےے بغےر کامےاب ہونا ممکن ہے ، جبکہ 10 فےصد جوابدہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لےے رشوت لےے بغےر کامےاب ہونا کسی حد تک ممکن ہے ، تاہم 11 فےصد جوابدہندگان نے اس حوالے سے کسی رائے کا اظہار نہےں کےا ۔ گےلانی رےسرچ فا¶نڈےشن کا حالےہ سروے گےلپ انٹرنےشنل سے منسلک گےلپ اور گےلانی پاکستان کی مدد سے کےا گےا ۔ ےہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دےہی و شہری آبادی کے 1535 مرد و خواتےن سے 29 مارچ 2023 ءتا 7 اپرےل 2023 ءمےں کےا گےا ہے ۔ غلطی کے امکان کا تخمےنہ شمارےاتی طور پر 95 فےصد اعتماد کے ساتھ 2-3 لگاےا گےا ہے ۔ اس سروے مےں ڈےٹا اکٹھا کرنے کا طرےقہ فون انٹروےو تھا ۔

Leave a Reply