وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے

, ,

وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگیا۔

وزیراعظم کے ساتھ لندن سے ن لیگی رہنما، سینیٹر اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار، موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار کل سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ عہدہ سنبھالیں گے۔

Leave a Reply