نیب نے معیشت کو تباہ کیا، جب تک یہ ادارہ ہے پاکستان نہیں چلے گا، شاہد خاقان

, ,

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے، جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا صدر ایک پارٹی کارکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا، صدر نے پی ٹی آئی دور میں کبھی چیئرمین نیب کو بلا کر پوچھ گچھ کی؟ ملک پر4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، پی ٹی آئی نے پوچھا کہ نیب چیئرمین نے کیا کیسز بنائے؟۔انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے، اس ادارے کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی، نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب ترامیم میں بیشتر گزشتہ حکومت نے کیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی پاکستان کے صدر بنیں، پی ٹی آئی کے نہیں، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے، گزشتہ حکومت کو آج ہر قانون میں خرابی نظر آ رہی ہے، صدر مملکت نیب کیسز کی تفصیلات منگوالیں، صدر کو کہنا چاہیے کہ نیب انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرسکا۔

Leave a Reply