میرپورخاص، بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی اور آزاد پینل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

, ,

میرپورخاص: بلدیاتی الیکشن کے موقع پر یوسی ترک علی مری میں پیپلز پارٹی اور آزاد پینل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلسل 12 سال سے یوسی ناظم کی سیٹ پر براجمان وزیر مری کو دوبارہ چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وائس چیئرمین کیلیے واحد بروہی کو امیدار نامزد کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے مدمقابل سید علی نواز شاہ کے آزاد پینل کے چیئرمین کیلیے نئی قیادت ایڈووکیٹ مہران تھیبو کو نامزد کیا گیا ہے جو برادری لیول پر مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں جبکہ آزاد پینل کے وائس چیئرمین کیلیے خلیل بروہی کو نامزد کیا گیا ہے، یوسی ترک علی مری میں دونوں پینلز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Leave a Reply