منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس کو ضمانت مل گئی

, ,

ممئی : بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندر شیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنےکے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر پرکروڑوں روپے بھتے وصول کرنے کے لیے الزامات ہیں۔ چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ملزم نامزد ہیں۔ چندر شیکھر اس وقت جیل میں ہیں جن پر الزام عائد کہ انہوں نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی شکل میں وصول کیے اور اسی سلسلے میں ملزمان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں آج دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت میں پیش ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Leave a Reply