عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

, ,

لاہور/کراچی : بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 24 پیسے اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دے دی ہے جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کے مطابق پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد، مقامی گیس سے 12.12 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکڑک نے نیپرا میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

Leave a Reply