عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

, ,

غذر: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے حوالے سے اچھی خبر مل گئی، نانگا پرپت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران لاپتہ کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما کا پتا چل گیا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ شہروز اور انکے ساتھی چوتھے سے تیسرے بیس کیمپ پر آتے دکھائی دیئے ہیں، دونوں کوہ پیماؤں کی کسی نے مدد نہیں کی۔

کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ نانگا پربت سر کرنے کے بعد کل شام 7 بجے شہروز کا بیس کیمپ ٹریک سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ بیٹے کے حوالے سے پریشان والد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو آرمی ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں: کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی

قبل ازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے نانگا پربت پر پھنس جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے سیلاب کی صورت حال اور پھنسے کوہ پیماؤں کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے فوری طور پر محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply