سبی دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

, ,

کوئٹہ :بلوچستان کےسبی میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ حملہ آور کے جسمانی اعضاء فرانزک کے لیے بجھوائے جا رہے ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply