سانحہ نوکنڈی متاثرین کو ہرقسم کی مدد و معاونت فراہم کی جائے گی، ضیا لانگو

, ,

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہونے واقعہ کا نوٹس لیکرانکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے جلد ہی واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سزادی جائے گی صوبائی حکومت واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہرقسم کی مدد و معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پر شفاف تحقیقات کرائی گئی ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقہ چاغی میں ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشینل چیف سیکرٹری داخلہ کو احکامات دیئے ہیں کہ معاملے کی شفاف اور جلد انکوائری مکمل کر کے رپورٹ دی جائے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ معاملات کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین تک انکی بھرپور مدد اور معاونت کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی طبی امداد کے لئے کوئٹہ ٹراما سینٹر میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پر شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کوسزادلوائی ہے پھر چاہے وہ واقعہ سویلن یا فورسز کی کوتاہی سے ہی کیوں نہ ہوا ہو ہر صورت ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply