ساحل اور وسائل پر اختیار تک جدوجہد جاری رہے گی، بی این پی

, ,

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی منو جان روڈ ہدہ میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری وپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو کے رہائش گاہ میں کارنر جلسہ منعقد ہوا جس میں جیل لوگ ہدہ منو جان روڈ چمن پھاٹک شیخ عمر روڈ قلات اسٹریٹ کلی ترخہ وملحقہ علاقوں کے پارٹی عہدیداروں کارکنوں،سینئر اراکین اور علاقے کے عوام نے شرکت کی جلسے سے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وسابق سیکرٹری جنرل سینیٹر (ر) ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے اختر حسین لانگو،جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،جاویدانجم بلوچ،ملک عبدالحئی دہوار،ٹکری محمد یوسف رند،رضا جان شاہیزئی،ادریس پرکانی،امین دانش،قادر سمالانی،حاجی عالمگیر مینگل،جمعہ خان نیچار،حمید بلوچ ا ور عطاء بلوچ نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پارٹی کے ضلعی صدر و اراکین سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری،آغا خالد شاہ دلسوز،حاجی باسط لہڑی،ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،قاضی نعمت اللہ،لیاقت کھیازئی،محمد حنیف لانگو،میر سیف اللہ لانگو،بابو کھوسہ،ارباب نذیر دہوار،فہیم بلوچ،صفی ساتکزئی،ارباب نذیر احمددہوار،رشیدبلوچ،محمدابراہیم لانگو،ظفر نیچار اور دیگر موجود تھے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے مسائل کونہایت ہی بہتر انداز میں ہر سطح پر اجاگر کیا ہے ہمارے جدوجہد کامقصدصوبے کے سائل وساحل واک واختیار کے اصول ہے ماضی کے حکمرانوں نے ہمارے وسائل کو جس بے دردی کے ساتھ لوٹ وکھسوت کے ذریعے سے اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیایہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے عوام گوناگو گھمبیرمسائل اور مشکلات سے دو چار ہیں بی این پی کابیانیہ الیکشن منشور یہاں کے عوام کی ترقی خوشحالی پسماندگی سے نکالنے اور صوبے کو ترقیافتہ بنا کر آگے بڑھناہے قوم وطن دوستی کی فکر وخیال کوتقویت دینا ہمارے جدوجہد کااولین ہدف ہے اور اس مقصد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے بیانیہ اصول موقف پر مہر ثبت کر کے یہ ثابت کردیں کہ پارٹی نے حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کے حقوق کی ترجمانی کیا ہے اور آج بلوچستان میں لاپتہ افراد گوادر کی قانون سازی اور دیگر جتنے بھی بنیادی ایشوزہے اس کو اجاگر کرنے میں پارٹی کا ایک بھر پور کردار ہے بلدیاتی الیکشن کے ذریعے سے ہم اپنے عوام کے حقوق ان کے گھروں کے دہلیز تک پہنچانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کوئٹہ شہر کو پسماندگی،تنگ نظری تعصب سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام بلا رنگ ونسل مذہب نفرت ا ور تعصب بی این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریں بی این پی وہ واحد جماعت ہے جس میں کوئٹہ شہر میں آباد تمام قوموں کی بھر پور نمائندگی موجود ہے اور صحیح معنوں میں بی این پی نے کوئٹہ شہریوں کوایک گلدستے کی شکل میں متحد اور منظم ان کی غصب شدہ حقوق کی جدوجہد میں کردارادا کررہا ہے وقت اور حالات کا یہ تقاضا ہے کہ کوئٹہ کی ترقی وخوشحالی تعصب، تنگ نظری اور لسانی نفرتوں سے نکالنے کیلئے یہاں کے شہریوں کو بی این پی کے ساتھ جدوجہد میں کردارادا کرنا ہوگا پارٹی یہاں کے شہریوں کے حقوق پر کسی بھی صورت میں سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ عوام کو مایوس کرینگے۔

Leave a Reply