رئیسانی روڈ چوک پر بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان باعث افسوس ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

, ,

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رئیسانی روڈ چوک پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو کوئٹہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے عاشورہ محرم اور یوم آزادی کی مناسبت سے مزید مستعد متحرک اور فعال رہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ شہر کے سیکورٹی پلان کو مزید جامع اور مؤثر بنایا جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کو مذموم مقاصد کے حصول کے لیے امن خراب کر نے کا کوئی موقع نہیں مل سکے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی کے تمام ادارے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ وزیراعلیٰ نے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave a Reply