خضدار : بیٹی کو سردارثنا اللہ زہری کے نائب نے اغواکیا ، اہلخانہ

, ,

بلوچستان کے علاقے خضدار میں گذشتہ روز ایک گھر سے ایک خاتون کو اغوا کیا گیا تھاجس کے ردعمل پر لواحقین نے احتجاجاً مرزکی شاہرہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔

اغوا ہونے والے خاتون کے والد محمد رمضان شاہوزئی نے بیٹی کی اغواپر ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی ہے۔

مغوی خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح دو گاڑیوں پر مشتمل ہتھیاروں سے لیس افراد نے خضدار سنی میں واقعہ انکے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے گھر میں موجود تمام افراد کو تشدد کرکے یرغمال بنانے کے بعد ان کی بیٹی کو اغواءکرلیا۔

مغوی خاتون کے والد نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی سردار کے نائب مجید چنال، نائب عبدالکریم ولد کرم خان شاہوزئی اور نائب محمد چنال اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ان کے گھر میں گھسے اور ان کی بیٹی مسمات فرزانہ ولد محمد رمضان کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے۔

درخواست دہندہ کے مطابق مذکورہ اغواءکار قبائلی اثر و رسوخ رکھنے والے میر الیاس ولد رحیم خان زہری کے حکم پر آئے تھے، جبکہ ان کی بیٹی کا اغواءمحمد حمزہ ولد محمد رمضان اور محمد رمضان ولد میر احمد بوبک کی ایماءپر کیا گیا۔

واضح رہے مجید چنال سمیت دیگر افراد خضدار میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماءنواب ثناءاللہ زہری کے نائب کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ مذکورہ افراد اس سے قبل بھی اس طرح کے مختلف واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مغوی خاتون کے والد نے ڈپٹی کمشنر خضدار سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کو فوری بازیاب کراکے اغوا کاروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل لائی جائی۔

Leave a Reply