جادو کی چھڑی سے معاشی بحران حل نہیں ہوگا، مقامی پیداوار کے استعمال سے پاکستان ترقی کرسکتا ہے، اسحاق ڈار

, ,

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگر پاکستان مقامی پیداوار کے استعمال پر توجہ دے تو ترقی کر سکتا ہے، تخریب کاری آج پھر سر اٹھا رہی ہے جو ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، تخریب کاری کا سامنا جنگی بنیادوں پر ہونا چاہیے، باچا خان کی جدوجہد سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باچا خان کا نظریہ قابل تعریف ہے، باچا خان کی جدوجہد سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عظیم لیڈر باچا خان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں، باچا خان نے اپنی تحریک میں خدائی خدمت گاری کو فروغ دیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ باچا خان نے انفغانستان میں تشدد کو ختم کرنے کی کوششیں کی، تشدد سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اسحق ڈار نے کہاکہ باچا خان نے مقامی پیداوار کے فروغ کا بھی پیغام دیا، اگر پاکستان مقامی پیداوار کے استعمال پر توجہ دے تو ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تخریب کاری نے ہماری قوم کو لہو لہان کیا، ہماری سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بھر پور سامنا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا، سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان تخریب کاری کا نشانہ بنے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ضرب عضب کیلئے پاکستان نے اپنے خزانے سے خرچہ برداشت کیا، لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ باچا خان کی سوچ ہمیں بچوں اور بچیوں کی یکساں تعلیم کا درس دیتی ہے۔

Leave a Reply