بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کورسز شروع کرنے کا فیصلہ

, ,

کوئٹہ : کالج آف فزیشن اینڈ سرجن (سی پی ایس پی) نے بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں کے شعباجات میں ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کورسز کروانے کی منظوری دے دی۔ان ہسپتالوں میں شیخ خلیفہ بن زاہد ہسپتال کوئٹہ، بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیپرولوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ اور سینڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے شعباجات شامل ہیں۔ شیخ خلیفہ بن زاہد ہسپتال کوئٹہ میں ریڈیولوجی، نیورولوجی اور آرتھوپیڈک سرجری کے شعباجات شامل ہیں۔ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیپرولوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ کے ریڈیولوجی شعبہ میں ایف سی پی ایس کی ٹرینگ کی منظوری دی ہے جبکہ سینڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ای این ٹی کے یونٹ تھری میں ایم سی پی ایس کے لئیے منظوری دی ہے محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سی پی ایس پی کے اس اقدام سے ٹرینگ سائٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے بلوچستان میں مزید ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کے لیول کی ٹرینگ حاصل کرسکیں گے۔ ترجمان کے مطابق سی پی ایس پی کے اس طرز عمل کو بلوچستان کے 15 ضلعی ٹیچنگ ہسپتالوں میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ٹرینگ سائٹ کی منظوری سے ہسپتالوں میں عوام کے علاج و معالجہ کے لئیے سہولتیں میسر ہوں۔گذشتہ دنوں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سینئر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس دوران بلوچستان کے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں جس کے نتیجے میں شیخ زید ہسپتال کے نیورالوجی، ریڈیالوجی اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹس، کڈنی ہسپتال (BINUQ) اور چلڈرن ہسپتال (BICHQ) کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس اور سنڈیمن پروونشل ہسپتال کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے تسلیم شدہ اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔اب بلوچستان بھر کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز ان ہسپتالوں میں تربیت حاصل کرسکیں گے جنہیں قبل ازیں تربیت کے حصول کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا تھا۔بلوچستان کے عوام کے لئے ان گراں قدر خدمات پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر کے ایم گوندل، سینئر نائب صدر پروفیسر شعیب شفیع، نائب صدر پروفیسر عائشہ صدیقہ اور پوری کونسل خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت اس اعزاز کا حصول ممکن ہوا۔

Leave a Reply