بحربلوچ لوٹنے اور تاراج کرنیوالوں کو اسمبلی میں بیٹھے وزیروں کی پشت پناہی حاصل ہے، حق دو تحریک

, ,

پسنی: ریاست میں بلوچ قوم کو صرف منشیات استعمال کرنے کی آزادی ہے تاکہ وہ تباہ و برباد ہو، جو روزگار اللہ تعالیٰ نے بلوچ قوم کو سمندر اور بارڈر کی شکل میں دئیے ہیں ان پر بھی ٹرالر مافیا اور چیک پوسٹوں کی شکل میں قدغن لگا کر اس سے چھینے جارہے ہیں، حکمرانوں کو بند وائن اسٹور دکھائی دیتے ہیں لیکن لاپتہ بلوچ اور انکی مسخ شدہ لاشیں دکھائی نہیں دیتے ہیں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان ،حسین واڈیلا اور دیگر کا پسنی میں جلسہ عام سے خطاب انہوں نے ایک سیاسی پارٹی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ حق دو تحریک صرف جذباتی نعرہ لگاتا ہے میں انھیں کہنا چاہتا ہوں اگر ٹرالرمافیا کے خلاف جنگ اور بلوچ ماو¿ں بہنوں کی چیک پوسٹوں پر تذلیل پر بلوچ جزباتی نہ ہو تو وہ بلوچ کہنے کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان قوم پرستوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سرزمین کے لیے اپنے خون کے نذرانے پیش کئے جبکہ چند قوم پرستی کے دعویدار قربانی دیئے بغیر قوم پرستی کا لبادہ اوڑھ کر قوم پرستی کی توہین کر رہے ہیں ہم انھیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قوم پرستی کا ٹھیکہ کسی نے نہیں لیا ہے نیشلزم بننے کے لیے عملاً کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ غریب عوام کے بچے لگائیں اور حکمرانوں کے بچے عیاشیاں کریں اب ہم یہ ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اب باشعور ہیں انہیں چند ٹریکٹر کے گھنٹوں کا لالچ دے کر ورغلایا نہیں جا سکتا بلوچ کا مسئلہ ٹریکٹر کے گھنٹے نہیں بلکہ ان کے وسائل کے لوٹ ماری کا تدارک اور اسکی سالمیت قائم رکھنے میں ہے انہوں نے کہا کہ بحر بلوچ لوٹنے اور تاراج کرنے والوں کو اسمبلی میں بیٹھے ہوئے وزیروں کی پشت پناہی حاصل ہے علاقے کی معیشت ٹرالر مافیا کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے جن کے لیے ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پسنی جیٹی جو فٹبال گراو¿نڈ کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کے بغل میں بیٹھے علاقے کی ایم پی اے کو جیٹی کی بحالی کے لیے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن انشاءاللہ پسنی جیٹی کی بحالی کا بیڑہ بھی حق دو تحریک اٹھائے گا علاوہ ازیں جلسے سے حفیظ کیازئی نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply