بارکھان میں ہیضہ کی وباء میں کمی نہیں آسکی، مزید 135 کیس رپورٹ

, ,

کوہلو : بارکھان میں گزشتہ روز سے شہری اور نواحی علاقوں میں ہیضہ کی وباء تاحال کنٹرول نہیں ہوسکی ضلع میں ہیضہ کی وباء سے اب تک بارکھان ہسپتال میں 250سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں وباء کے پہلے روز 86جبکہ دوسرے روز 135سے زائد مریض ہسپتال میں پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال تشوناک ہے دوسری جانب صوبائی حکومت نے ضلع میں ہنگامی بنیادوں پر صحت کی بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے کوئٹہ سے میڈیکل ٹیموں و ادویات کے علاوہ کوہلو،لورالائی سمیت دیگر ملحقہ اضلاع سے پی پی ایچ آئی اور ایف سی کے ڈاکٹروں اور عملے کو طلب کرکے مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ سی ای او پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفند یار بلوچ اور ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے بارکھان ہسپتال کا دورہ کرکے طیبی سہولیات کا جائزہ لیا ہے اور مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے ہدایت جاری کئے ہیں مقامی ذرائع کے مطابق بارکھان میں مریضوں کی تعداد میں اضافے سے لوگوں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں نواحی علاقوں میں مریضوں کی بڑی تعداد گھروں اور اس کے علاوہ ملتان کے نجی ہسپتالوں میں منتقل ہوگئے ہیں تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ضلع میں ہیضہ کی وباء کنٹرول ہوچکی ہے جس کی وجہ سے آج کہی کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں ضلع میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جس سے وباء بروقت کنٹرول ہوچکا ہے۔

Leave a Reply