ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر جان بچائی

, ,

ایران میں لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچالیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے قریب ملکی فضائیہ کا گرمین ایف 14 ٹامکیٹ فائٹر طیارہ انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔ایرانی فضائیہ کے طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں تاہم انھیں چوٹیں آنے کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گا ہے جہاں ایک پائلٹ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ ایران کی فضائیہ 1979ء کے امریکی ساختہ طیارے استعمال کررہی ہے اور زمین بوس ہونے والا طیارہ ٹامکیٹ ایف 14 بھی امریکی ساختہ ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران میں ایک لڑاکا طیارہ اصفہان کے صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply