انڈیا : ریاست اوڑیسہ میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک

, ,

انڈیا کی ریاست اوڈیسا کے ضلع بالاسور میں مسافر ریلوں کے حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 350 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوڈیسا کے ضلع بالاسور میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ جائے حادثے پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری ایچ کے ڈیویڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ ریل کا تصادم ’بدترین حادثہ‘ ہے۔

جنوب مشرقی ریاست کے ریلوے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تاہم انہوں نے تعداد نہیں بتائی۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ کولکتہ سے چنائی جانے والی کرومنڈیل ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی اور مخالف ٹریک پر گری اور کئی افراد تاحال دبے ہوئے ہیں

Leave a Reply