اسحاق ڈارنے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھالیا

, ,

اسلام آباد :مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،ان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سینیٹر منتخب ہونے کے تقریباً ساڑھے چار سال بعد حلف اٹھایا تھا۔اسحاق ڈار جب گزشتہ روز حلف اٹھانے سینیٹ اجلاس میں پہنچے تھے تو اپوزیشن نے چیئرمین ڈائس کا گھیراو کرلیا تھا اور شدید نعرے بازی کی تھی۔اس ہنگامہ آرائی کے دوران پلے کارڈز اٹھائے اپوزیشن سینیٹرز نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسحاق ڈار پراچھال دی تھیں۔ حلف کے بعد اپوزیشن ارکان اسحاق ڈار کی جانب بڑھے تو سارجنٹ ایٹ ا?رمز نے ڈار کو حصار میں لے لیا تھا۔

Leave a Reply