گھریلو ناچاقی پر بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کردیا

, ,

کراچی : گھریلو ناچاقی پر بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کر دیا، سرجانی ٹاؤن کے علاقے نصیرا گوٹھ میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر اہلیہ نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کاشف ولد نثار کو زخمی کردیا، مضروب کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی. دریں اثناء کورنگی نمبر 3 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ عادل شکیل ولد شکیل احمد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا.

Leave a Reply