گڈانی: کسٹم کے رویے کیخلاف ٹرانسپورٹرزسراپا احتجاج،کراچی کوئٹہ شاہراہ بند

, ,

بلوچستان کے ساحلی شہرگڈانی میں کسٹم کے رویے کیخلاف ٹرانسپورٹرزنے احتجاجاًکراچی ٹوکوئٹہ شاہراہ بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کسٹم حکام اور کوچ مالکان کے مابین روٹین کی چپقلش پر ایک بار پھر گڈانی موڑ کے مقام پر کوئی مالکان نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق روڈ بندش سے کراچی سے اندرون بلوچستان سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو کے مطابق کسٹم حکام اور کوچ مالکان کے مابین چپقلش کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو بند کردیا گیا۔شاہراہ کی بندش کے باعث کی وجہ سے آر سی ڈی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس پر ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو اور تحصیلدار گڈانی محبوب علی چنال نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی۔

یاد رہے کہ اس طرح شاہراہ کی بندش روز کا معمول بن گئی ہے جس پر مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو گھنٹوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Leave a Reply