کیا حارث اور بابر سیمی فائنل میں اوپننگ کریں گے؟

, ,

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے قبل افواہیں گردش کررہی ہیں کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد حارث آج اوپننگ کے لیے آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ محمد حارث سے اوپننگ کرواسکتے ہیں جبکہ رضوان کو نچلے نمبرز پر بھیجے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی فارم پر تشویش کے سائے گہرے ہوگئے

بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ایونٹ پاکستان کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہی ہے جبکہ کپتان نے سپر 12 مرحلے کے 5 میچز میں 7.80 کی اوسط سے صرف 39 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب میچ میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Leave a Reply