کوئٹہ، بارش کے 24 گھنٹے بعد بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم، کیسکو اہلکار بھی نہ پہنچ سکے

, ,

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، نہ صرف شہر کا بڑا حصہ بجلی کی سہولت سے محروم رہا بلکہ 24گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود بھی مختلف علاقوں میں خراب بجلی کو ٹھیک کرنے کے لئے کیسکو کے اہلکار نہیںپہنچے سکے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقے گزشتہ روز ہونے والے موسلادھار بارش کے بعد مسلسل تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہونے والے موسلادھار بارش کی وجہ سے نہ صرف کوئٹہ شہر کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے تھے بلکہ شہر بھر میں طویل بریک ڈاﺅن کے باعث لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے تھے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی شہر کے مختلف علاقوں میں خراب بجلی کو ٹھیک کرنے کے لئے کوئی نہیں پہنچ سکاہے ، عالمو چوک کے قریب بجلی کے گرے ہوئے کھمبے ٹھیک کرنے کے لئے کوئی نہیںپہنچ سکا ہے جس کی وجہ سے عالمو چوک ، کلی عمر ، کلی کوتوال سمیت مختلف علاقوں کی بجلی سپلائی معطل ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھمبے گرنے سے متعلق شکایت کے لئے وہ کیسکو کے مختلف نمبر ز پر اطلاع کے لئے فون کرتے ہیں تو مذکورہ نمبر مصروف یا پھر بند ہی رہتے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک علاقے میں بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے جو مایوس کن ہے ۔

Leave a Reply