تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

کراچی کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے، شاہد آفریدی

, ,

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے، سہولیات کی کمی کی وجہ سے ملک کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے،سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں غلطیاں کیں۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ٹی ایم سی گراؤنڈ،گلبرگ میں سمر کیمپ کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کرکٹ کی تربیت کے لیے 900 کے لگ بھگ بچے آئے ،ہمیں بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے تعلیم اور اسپورٹس سکھانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے بچے آئے ہیں، اگر ہم بچوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو ان کو فاٸدہ ہوگا،ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن کم سہولیات کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضاٸع ہو جاتا ہے،ہم ملک کے اہم صوبے بلوچستان میں جاکر بھی کام کریں گے، وہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جونیئر کرکٹرز کو سامنے لانے کے لیے پی ایس ایل کی طرز پرجے پی ایل کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا ہے، اس سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو باہر بیٹھے کھلاڑی یاد آتے ہیں،پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بہت غلطیاں کیں،اگر سری لنکا نے زیادہ رنز بنائے تو ہمیں بھی اسکور کرنا چاہیے تھے،تاہم پاکستان ٹیم اچھی ہے اور توقع ہے کہ ایشیا کپ و عالمی کپ میں اچھے نتاٸج آٸیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب کےپی ایل میں بھی انٹرنیشنل پلیٸر شریک ہوں گے، کراچی کی موجودہ صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے حالاتِ پربہت افسوس ہے،ہمارے بڑوں نے اس شہر کے ساتھ بہت زیادتی کی، پورے شہر میں پانی کھڑا ہے ،اگر کوٸی سیاسی جماعت خدمت کی سیاست کرنا چاہتی ہےتو میں ان کے ساتھ ہوں۔

Leave a Reply