تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب کا انعقاد

, ,

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب شیکلٹن زون ولیج برمنگھم میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان، بنگلادیش اور ویلز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کی۔تقریب میں کالجز کے طلباء و طالبات نے روایتی اور ثقافتی رقص پیش کئے۔

کامن ویلتھ گیمزکی ولیج میئر ہَیانا انگلینڈ نے ٹیموں کو خوش آمدید کہا اورامید ظاہر کی کہ گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے ایونٹ میں شریک ٹیمیں لطف اندوزہوں گی۔

اس موقع پر پاکستان، بنگلا دیش اور ویلز کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود،قومی دستے کے چیف ڈی مشن (سی ڈی ایم) محمد عابدقادری، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور ڈپٹی سی ڈی ایم کرنل (ر) آصف زمان، ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجد وسیم اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

چیف ڈی مشن محمد عابد قادری نے اس امیدکااظہار کیا کہ کھیلوں کےدوران کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کاظاہرہ کرتےہوئے کامن ویلتھ گیمز کوکامیاب بنائیں گے۔کھلاڑیوں کےلئےیہ ایک بہترین موقع ہےکہ وہ اپنے ملک کے پرچم کی سربلندی کےلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔

محمد عابدقادری نے اس موقع پرگیمز کی ولیج میئر ہَیانا انگلینڈ کو یادگاری سوینیئر پیش کیا۔

Leave a Reply