تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

کابل میں افغان گورنر کے جنازے میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

, ,


افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان گورنر کے جنازے میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے وزارت داخلہ نے کہا ہے افغان قائم مقام صوبائی گورنر کے جنازے میں دھماکے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ گورنر کے قتل کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مشرقی صوبہ بدخشاں کے قائم مقام گورنر نثار احمد احمدی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران ہونے والے دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ اس موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان وزارت داخلہ بد بخت دشمنوں کی اس بربریت کی سخت مذمت کرتی ہے۔

دھماکے کے مقام کے قریب موجود اے ایف پی کے صحافی نے بتایا کہ طالبان سیکیورٹی فورسز نے صبح جنازے کے مقام کے ارد گرد چوکیاں قائم کر رکھی تھیں، دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگ آس پاس کی گلیوں میں بھاگ گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بند کردی گئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

داعش نے منگل کے روز نثار احمد احمدی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی جب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو ان کی گاڑی سے ٹکرا دیا تھا۔

فیض آباد میں ہونے والے اس حملے میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا جب کہ چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے

Leave a Reply