ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا
کوئٹہ : بلوچستان سے 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغوا ہونے والے چھے نوجوان فٹبالرز میں سے چار کو بازیاب کروا لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، لوکل ایڈمنسٹریشن اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے اغوا ہونے والے چار فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کروا کر انکے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ دو مزید بچوں کو بھی جلد بازیاب کروایا جائے گا۔