پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ ویسٹ انڈیز سیریز راولپنڈی سے منتقل کرنے پر غور

, ,

لاہور: تحریک انصاف کے اسلام آباد میں متوقع لانگ مارچ نے پی سی بی حکام کو بھی پریشان کردیا۔

ذرائع کےمطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف جون میں شیڈول سیریز کے لیے بورڈ حکام نے راولپنڈی کے ساتھ متبادل آپشن پر بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

ویسٹ انڈیزکی ٹیم کی پانچ جون کو راولپنڈی آمد طے ہے، ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو ہونے ہیں۔

ملکی سیاسی صورتحال کو دیکھتےہوئے سیریز کا مقام تبدیل کرنے کی صورت میں کراچی سمیت دیگر شہروں کو متبادل وینو کے لیے استعمال کرنے پر غور ہورہا ہے۔

بورڈ آفیشل نے پلان بی پر مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل شہروں کا آپشن ضرور زیر غور ہے تاہم اس پر ابتدائی بات چیت کے سوا اب تک کچھ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ سیریز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہوگی، کسی بھی فیصلہ پر پہنچنے سے پہلے حکومت سے بھی بات کریں گے۔

Leave a Reply