پنجگور حملے میں قابض فوج کے 2 اہلکار زخمی کردیئے، بی ایل اے

, ,

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں 2 اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں سرادک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج کے چوکی کو شدید نقصان پہنچا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک قابض افواج پر حملے جاری رہینگے

Leave a Reply