تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

پرووسکائٹ، سلیکون سولر سیل کی افادیت بڑھانے میں غیرمعمولی پیشرفت

, ,

سعودی عرب: دنیا بھر میں شمسی سیل کی کارکردگی بڑھانے کے لیے نت نئی اختراعات جاری ہیں اور اب اس ضمن میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت 

دھاتی فلورائیڈ شامل کرکے پرووسکائٹ، سلیکون سینڈوچ (ٹینڈم) سولر سیل کی افادیت غیرمعمولی طور پر بڑھائی گئی ہے۔ 

کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس کے لیے پرووسکائٹ معدن اور روایتی سلیکون کی کئی پرتوں پر مشتمل سولر سیل بنایا اور ان کے

درمیان دھاتی (میٹل) فلورائیڈ کی کی باریک پرت لگائی گئی ہے۔ گزشتہ کئی برس سے دوہری پرت والے ٹینڈم شمسی سیل کی افادیت بڑھ کر سامنے آئی ہے اور یوں ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا ہے۔ تاہم اب اس میں دھاتی فلورائیڈ کا اضافہ ایسے شمسی سیلوں کو چار چاند لگاسکتا ہے۔

اس ضمن میں جامعہ کے سائنسدانوں نے پرووسکائٹ کے ساتھ ایک باریک تہہ میگنیشیئم فلورائیڈ کی لگائی ہے جس نے پرووسکائٹ سے الیکٹرون کے اخراج کو بڑھایا ۔ اس طرح تجرباتی طورپر ایک سولر سیل میں 50 ملی واٹ بجلی زیادہ ملنے لگی۔ اس طرح جو نیا شمسی سیل بنایا گیا اس کی افادیت 29.3 فیصد تک جاپہنچی۔ دوسری جانب یہ عمل مستحکم رہا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس پر کوئی فرق نہٰیں پڑا۔

Leave a Reply