پاکستان میں پانی اور زمینی وسائل کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے‘ اقوام متحدہ

, ,

ژوب:اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر دریائے سندھ کے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے ایک منصوبےLIVING INDUS پر کام کر رہا ہے یہ بات تنظیم کی نمائندہ فلورنس رولے نے ر یڈیوپاکستان کے انگریزی چینل کے پروگرام ”Plannet ایف ایم 87.6 میں گفتگو کے دوران کی انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے علاقے کی انسانی زندگیوں اور ملک کی کثیرجہتی میں اہم کردار ہے جس میں لوگوں کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی نمائندے نے کہا کہ پاکستان حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک میں پانی اور زمینی وسائل کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیازراعت کے شعبے میں تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے‘ ایف اے او کی نمائندے نے کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زرعی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاپاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف اے او کی کوششوں کے بارے میں، فلورنس رولے نے کہا کہ یہ تنظیم کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے ربیع کے پیکجز، مویشیوں کے لیے ویکسین اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کر رہی ہے۔

Leave a Reply