پاکستان ریلوے کے اخراجات آمدن کے مقابلے میں 50 فیصد سے زائد نکلے

, ,

پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا،ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے۔دستاویز کے مطابق ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جارہے ہیں،ریل کی وقت کی پابندی 63 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد بہتری آئی ہے،بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ دستاویز ات کے مطابق ریلوے نے 9 سالوں کے بعد اسلام آباد, تہران استنبول کارگو ٹرین شروع کی ہے

Leave a Reply