پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا

, ,

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہو گا،تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے، سیریز 2-2 سے برابر ہےاور آج دیکھا جائے گا کون اپنی برتری بناتا ہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور نسیم شاہ کو کھلائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے لیکن اب اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ نسیم شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کے آج کے میچ میں کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تاریخی سیریز اپنے نام کریں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا

Leave a Reply