پاکستانی بیرسٹر زہرہ ویانی لنکنز ان بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب

, ,

لندن : پاکستان کی بیرسٹر زہرہ ویانی لنکنز ان بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زہرہ ویانی لنکنز ان نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ چار سال کمیٹی کا حصہ رہیں گی۔بیرسٹر زہرہ ویانی نے کہا کہ نمائندگان کمیٹی کے رکن کے انتخاب کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 19امیدوار تھے۔ کل ووٹروں کی تعداد 1300تھی اور 1100ووٹ کاسٹ ہوئے۔ آن لائن ووٹنگ میں انہوں نے 400سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ بیرسٹر زہرہ ویانی کا تعلق کراچی سے ہے۔لنکنز ان دنیا کے مشہور اور قدیم ترین تعلیمی اداروں میں شامل ہے۔ اس ادارے کے سابق طلبا میں قائد اعظم محمد علی جناح، علاقہ اقبال، سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار بھٹو شامل ہیں۔ برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم مارگریٹ تھیچر اور ٹونی بلیئر سمیت دیگر اہم عالمی قانون دان بھی لنکنز ان میں زیرتعلیم رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply