تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

پانی میں پلاسٹک کےذرات روکنے والا دنیا کا پہلا فلٹر تیار

, ,

سیئول،جنوبی کوریا: پلاسٹک کی تھیلیاں ہوں یا برتن وہ تیزی سے گھلتے رہتے ہیں اور باریک ذرات میں تقسیم ہوتے رہتے ہیں۔ اب یہ پانی سمیت ماحول میں ہرجگہ موجود ہیں اور اسی بنا پر اب ایک ماحول دوست فلٹر بنایا گیا ہے جو پانی سے مائیکروپلاسٹک کے ذرات چھان سکتا ہے۔ اسے مائیکروپلاسٹک روکنے والا دنیا کا پہلا فلٹر بھی قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں واقع  ڈائیگو گیونبک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ماحول دوست ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو بالخصوص پانی سے خردبینی (مائیکرو) اور نینوجسامت کے ذرات نکال باہر کرتی ہے۔

دوسری جانب پانی میں عام طور پر پلاسٹک کے ذرات 5 ملی میٹر تک ہوسکتے ہیں اور وہ انسانوں اور جانور دونوں کے لیے ہی انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ انسانی خون میں بھی پلاسٹک کے یہ ذرات دیکھے گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم مائیکروپلاسٹ کے انسانی اثرات پر مسلسل غور کررہی ہے۔

ڈائیگو انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر چو ہیکوئل اور ان کے ساتھیوں نے کوریا کے دیگر اداروں کے اشتراک سے برقی آلہ بنایا ہے جو الیکٹروفوریسس طریقے سے پانی سے پلاسٹک کے باریک ذرات علیحدہ کرتا ہے۔

تاہم یہ ٹرائبو الیکٹرک طرز پر کام کرتا ہے پھر فلٹر میں نفوذ پذیر گہری جھلی نما ساخت بھی بنائی گئی ہے جو دیگرفلٹر کے مقابلے میں کئی گنا بہتر انداز میں پلاسٹک ذرات کو روکتی ہیں۔ فلٹر میں کسی طرح کا کوئی ماحول دشمن اور زہریلا مرکب استعمال نہیں ہوا ہے۔

اس فلٹر کی تحقیقات نینو انرجی نامی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔

Leave a Reply