ٹی ٹوئنٹی سیریز، چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دیدی

, ,

کراچی : 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔لیام ڈاو¿سن اور ہیری بروک 34،34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز کافی اچھا رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، کپتان بابر اعظم 28 گیندوں پر 36 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹے، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناسکے۔ رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، آخری اوور میں آصف علی کے 2 چھکوں کی بدولت ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔ آصف علی 3 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی نے 2 ، ڈاو¿سن اور ولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے 14 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ فل سالٹ 8، الیکس ہیلز5 اور ول جیک صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ 33 رنز بناکرٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اس کے علاوہ کپتان معین علی 29 اور ڈیوڈ ولی 11 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں 4 رنز جبکہ پاکستان کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم 20ویں اوور میں شان مسعود نے ٹوپلی کو رن آو¿ٹ کرکے پاکستان کو 3 رنز سے کامیابی دلوادی۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی 28 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply