وزیراعظم کا دورہ لسبیلہ، مقامی صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا

, ,

حب : وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلع لسبیلہ کے دورے پر آج اوتھل پہنچ رہے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ نے صحافیوں کو وزیر اعظم کے دورے کی کوریج کیلئے مدعو نہیں کیا گیا۔ کوئی بھی صحافی وزیراعظم کی اوتھل میں ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے گا، کسی کو اجازت نہیں دی جارہی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے متعلقہ حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی تو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے پروگرام میں کسی بھی مقامی صحافی کے جانے کی بالکل اجازت نہیں۔ حالانکہ حب سمیت ضلع لسبیلہ میں قومی اور نجی نشریاتی اداروں اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کا ایک بڑا مرکز ہے لیکن ایک منتخب عوامی نمائندے اور وزیر اعظم کے دورے سے مقامی صحافیوں کو بے خبر اور دور رکھنے کی حکمت عملی دراصل حالیہ سیلاب اور بارشوں سے لسبیلہ میں ہونے والے زمینی حقائق کی پردہ پوشی ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply