میرپورخاص، عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تبدیل

, ,

میرپور خاص: بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں عوامی شکایات پر میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کردیا گیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن کو ڈی آر او تعینات کیا گیا تھا اب ان کی بجائے ڈائریکٹر ایڈمن صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سید وسیم احمد جعفری کو ڈی آر او تعینات کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے ان کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، عوامی شکایات بڑھ جانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں ڈی آر او کی پوسٹ سے ہٹا دیا۔

Leave a Reply