مویشی کے خریداروں کو لوٹنے والے 3 ملزمان مقابلے کے بعد گرفتار

, ,

کراچی: سچل پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گوالیار روڈ اسکیم نمبر 33 پر ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پہنچ گئی، دو طرفہ مقابلے کے بعد 2 زخمیوں محمد ولی ولد سردار ، ڈیزمین عرف پرویز ولد جارج اور صمد ولد ولی خان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے تین پستول، چھینا گیا کیش، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان مویشی منڈی آنے والے خریداروں کو لوٹنے میں مصروف تھے، زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید برآں کورنگی 4نمبر ابو ذر بیکری کے قریب فائرنگ سے 36سالہ محمدشاہجہان ولد محمدیوسف زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا ۔

Leave a Reply