ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ

, ,

اسلام آباد: اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے، زلزلے کے جھٹکے 30سیکنڈ تک جاری رہے جس کے باعث لوگ نیند سے جاگ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، شب 1 بج کر 55 منٹ پر افغانستا ن اور پاکستان کے بارڈر سے اٹھنے والے زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ میران شاہ اور شیرانی کے علاقوں سے ملحقہ افغان بارڈر کے قریب سے اٹھا تھا جس کی گہرائی فقط 50.8 کلو میٹر تھی، جس کی وجہ سے زلزلہ کے مرکز سے سینکڑوں کلومیٹر دور تک ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ، پشاور، کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ہر جانب سے زمین زور دار جھٹکوں سے کانپ اٹھی۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

Leave a Reply