
ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاٶن، بلوچستان میں کوئٹہ سمیت 22 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل
کوئٹہ: الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔دوسری جانب، صوبہ سندھ میں شہرِ قائد کےمختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق، کراچی کے علاقے گلستان جوہر ، گلشن جمال ، اور راشد منہاس روڈ پر بجلی کی فراہمی بند ہوئی ہے