مقتولہ آمنہ بی بی کو قتل کرنیوالے اسکے شوہر کو گرفتار کیا جائے، سول سوسائٹی

, ,

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ پر شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے اراکین نے قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شریک مقتولہ آمنہ بی بی کے والد اور والدہ نے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مقتولہ آمنہ بی بی کے والد ،والدہ ،سیاسی وسماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ،مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ مقتولہ آمنہ بی بی کو قتل کرنے والے اسکے شوہر کو گرفتار کیا جائے ، آمنہ بی بی کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ پڑھنا چاہتی تھی ،بہادر خان وومن یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ بی بی کو پندرہ روز قبل ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Leave a Reply