تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی معاملے کے جلد حل کیلئے پرعزم

, ,

اسلام آباد: جبری گمشدگی اور لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ایک بار پھر لاپتہ افراد کے معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاپتہ افراد کے معاملے کو جلد حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے. اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت جبری گمشدگی اور لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو آج کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ فرحت اللہ بابر نے لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی کے سامنے اپنی تجاویز رکھیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے بھی اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں کمیٹی نے ایک بار پھر معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاپتہ افراد کے معاملے کو جلد حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیالاپتہ افراد سے متعلق کام کرنے والے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں کو بھی آئیندہ اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں چیئرپرسن رائٹس گروپ ڈیفینس آف ہیومن رائٹس پاکستان آمنہ مسعود جنجوعہ، سینیٹر طاہر بزنجو اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر خان ہوتی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی.اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی کمیٹی کا اگلا اجلاس 14 جولائی بروز جمعرات 3 بجے منعقد ہو گا۔

Leave a Reply