تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر

, ,

لاس اینجلس: قارئین کو یاد ہوگا کہ ہم ٹوئٹر کی غیرمقبولیت کے بعد میٹا کمپنی کی جانب سے ایسی ہی ایک ایپ کی خبر بار بار دے چکے ہیں۔ اب ایپ پر لکھنے والے ایک ماہر نے نہ صرف اس ایپ کا لوگو افشا کیا ہے بلکہ مزید کچھ خیریں بھی دی ہیں۔

الیساندرو پالوزی نے کہا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خالق کمپنی میٹا نے اپنے نئی’ بارسلونا‘ ایپ کی رنگت بھی عین ٹویٹر جیسی رکھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کے انتظامات سنبھالنے کے بعد اس میں تبدیلیوں سے صارفین ناراض بھی ہیں۔ میٹا نے اسی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ایپ پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر تجزیہ کاروں کے مطابق شاید میٹا اپنی مضبوط اور قابلِ اعتماد صورتحال کی بنا پریہ ٹویٹر کو مات دے سکے گی۔ توقع ہے کہ فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے رجسٹرڈ صارفین اس جانب متوجہ ہوں گے۔ مارچ کے مہینے میں میٹا نے اپنی اسی لیب پر لب کشائی کی تھی تاکہ وہ مارکیٹ اور صارفین دونوں کو اپنی جانب راغب کرسکے۔ اسے ’سوچ کی انسٹاگرام‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔

بعض خبروں کے مطابق یہ چیٹ پر مبنی فیڈ والی ایپ ہوگی جسے آسان اور سادہ بنایا گیا ہے۔ پھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسے انسٹاگرام کی ذیلی ایپ بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 500 الفاظ کا ٹیکسٹ، تصاویر، لنکس اور پانچ منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکیں گی۔ لیکن اب تک معلوم نہ ہوسکا کہ بارسلونا کب منظرِ عام پرآرہی ہے۔

Leave a Reply