تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے خلا میں جانا بھی ممکن ہوگیا

, ,

ویسے تو دنیا بھر میں شادیوں کے لیے نئے نئے ٹرینڈز متعارف کروائے جارہے ہیں جس کے لیے دلہا، دلہن اور ان کے اہلخانہ لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

تاہم امریکی خلائی کمپنی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شادیوں کے لیے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، زمین کا دور اب گیا، اب انسانوں کی شادیاں 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر ہوں گی۔

امریکی خلائی کمپنی اسپیس پرسپیکٹیو نے شادی کرنے کے لیے ایک ناقابل یقین مقام متعارف کروایا ہے۔

یہ کمپنی جوڑوں کو ایک کاربن نیوٹرل غبارے میں خلا میں بھیجے گی، اس شاندار کاربن غبارے میں ہی وہ شادی کے بندھ میں بندھ جائیں گے، اس غبارے میں کھڑکیاں بھی موجود ہوں گی جس سے شادی شدہ جوڑا زمین کے بہترین
نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے گا۔

اس غبارے کی پرواز 6 گھنٹے کی ہوگی جس میں مسافروں کو زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جایا جائے گا۔ اس پرواز میں 8 مسافر اور ایک پائلٹ کی جگہ ہوگی۔

اسپیس پرسپیکٹیو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس خصوصی پرواز کے دوران مسافروں کو شاندار کاک ٹیل اور لذیز کھانے ملیں گے جبکہ آسمان سے نیچے زمین کے ناقابل یقین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کے لیے بہترین گانوں کی پلے لسٹ بھی موجود ہوگی۔

اس کے علاوہ اس غبارے میں بیت الخلا اور وائی فائی بھی ہوگا جو مسافروں کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطے میں مدد دے گا۔

اس منفرد تجربے کی قیمت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے، کمپنی کی جانب سے اس پروگرام کو 2024 میں شروع کیے جانے کا امکان ہے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے پہلے ہی ایک ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply